الجزائز کی 130 سالہ خاتون معمر ترین حاجی بن گئیں

image

الجزائر کی 130 سالہ خاتون معمر ترین حاجی بن گئیں۔

الجزائر سے 130 سالہ خاتون فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ چکی ہیں، ایئرلائن اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق الجزائر کی130سالہ سارہ ہدی کا ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے خیر مقدم کیا اور معمر ترین حاجی ہونے پر تحائف بھی پیش کیے۔

حج کا رکن وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

اس موقع پر سارہ ہدی خوش نظر آئیں اور اپنے استقبال کیلئے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا، سارہ ہدی کا کہنا تھا کہ اللہ کے گھر پہنچ کرخوشی محسوس کر رہی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ ہمیشہ کیلئے آنکھیں بند ہونے سے قبل ان آنکھوں سے خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ کا دیدار کروں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US