عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

image

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق ورلڈ بینک پاکستان کو 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا،پاکستان کو یہ رقم 2 منصوبوں کیلئے فراہم کی جائے گی۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کا اضافہ

پہلے پراجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، اعلامیہ کے مطابق یہ رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ کی جائے گی۔

فنڈز کے ذریعے زرعی شعبے کی پیداواربہتر ہو سکے گی،رقم کا مقصد زرعی شعبے کوموسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے،دوسرے پراجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

اس رقم کا مقصد سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری لانا ہے،سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US