پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

image

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ نمایاں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تقریبا 5 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔ توقع کی جارہی  ہے کہ یہ کمی کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑیں گے۔

وزارتوں کو ختم کرنے کا فارمولہ سامنے آگیا

بشرطیکہ پیٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے اور حتمی شرح تبادلہ کے حساب اور موجودہ ٹیکس کی شرحوں کو مدنظر رکھا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 16 ستمبر سے 249.10 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 252.75 روپے ہو جائے گی۔

تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

رؤ ف حسن کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

واضح رہے کہ یکم ستمبر کو حکومت نے ماہ کے پہلے دو ہفتوں کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 1 روپے 86 پیسے اور 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US