ایک اور آئی پی پی بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پر رضا مند

image

صارفین کیلئے خوشخبری ، ایک اور آئی پی پی نے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹک جنرل لمیٹڈ یکطرفہ اور رضاکارانہ طور پر پبلک پرائیویٹ شراکت داری معاہدہ کی شرائط و ضوابط پر دوبارہ گفت و شنید کرنے پر تیار ہو گیا۔

آئی پی پیز کا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار

اٹک جنرل لمیٹڈ نے حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم مستحکم اور خوشحال پاکستان کو فروغ دینے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے، ہم یکطرفہ اور رضاکارانہ طور پر اپنے پبلک پرائیویٹ معاہدہ کی اسٹریٹجک تبدیلی کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US