جب مسافر کے کھانے سے برآمد ہونے والے چوہے نے جہاز کو لینڈنگ پر مجبور کردیا

image

ایک مسافر کی کھانے کی ٹرے سے برآمد ہونے والے چوہے نے سکینڈینیوین ایئرلائن کی پرواز کو غیر طے شدہ لینڈنگ پر مجبور کر دیا۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو اوسلو سے ملاگا پرواز کے دوران پیش آیا جس کی وجہ سے طیارے کو کوپن ہیگن میں اترنا پڑا۔

ایئر لائنز عام طور پر چوہوں کی جہاز میں موجودگی کی سختی سے روک تھام کرتی ہیں کیونکہ یہ جانور برقی تاروں کو چبا سکتے ہیں جس سے ہوائی جہاز کا آپریشن متاثر ہو سکتا ہے۔

ایک مسافر جارلے بوریسٹاد نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا  کہ ’یقین کریں یا نہ کریں۔ میرے ساتھ والی ایک خاتون نے اپنا کھانا کھولا اور ایک چوہا چھلانگ لگا کر باہر نکلا۔‘

ایئرلائن کے ترجمان اوسٹین شمٹ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہمارے طریقہ کار کے مطابق ہوائی جہاز میں تبدیلی کی گئی اور مسافروں کو دوسری پرواز سے ملاگا لے جایا گیا۔‘

انہوں نے اس واقعے کے بارے میں کہا کہ ’یہ وہ چیز ہے جو بہت کم ہی ہوتی ہے۔ ہم نے ایسے حالات کے لیے طریقہ کار قائم کیا ہے، جس میں ہمارے سپلائرز کا جائزہ بھی شامل ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts