ایران میں اسرائیل کیلئے کام کرنے والے 12 افراد گرفتار

image

ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کیساتھ مل کر کام کرنے والے  12 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کے ذرائع نے 12 جاسوسوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد دشمن ملک اسرائیل کے لیے کام کرتے تھے۔

ایران اور افغانستان کے درمیان پہاڑی علاقے سے 3 اسرائیلی جاسوس گرفتار

پاسداران انقلاب کے ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ یہ گرفتاریاں کب اور کہاں سے کی گئیں اور نہ ہی گرفتار افراد کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل ایران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ سمیت کئی بڑی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے ، اسرائیل ایران میں اس طرز کی کارروائیاں مقامی افراد کی مدد سے کرتا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US