ملک میں قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی ایک ماہ میں تیار کرنے کا فیصلہ

image

اسلام آباد: ملک میں قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی ایک ماہ میں تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر کی زیرصدارت الیکٹرک وہیکل پالیسی پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔

وزارت صنعت وپیداوار سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر وزارت وتوانائی سردار اویس احمد خان لغاری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں الیکٹرک گاڑیوں کی جامع پالیسی کی تشکیل پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے اجلاس میں اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی ایک ماہ میں تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس اگلے ہفتے منعقد ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے الیکٹرک وہیکل پالیسی تشکیل دینے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی بنائی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US