انڈیا میں حجام کے مساج کرنے کے باعث 30 برس کا شخص سٹروک کا شکار

image

انڈیا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں حجام کی جانب سے سر کا مساج کرنے کے بعد ایک شخص کو سٹروک ہوگیا۔

دی نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق 30 برس کے رام کمار (فرضی نام) کا معمول کے مطابق حجام کی دکان پر جانا اُس وقت بھیانک خواب ثابت ہوا جب مفت میں سر کی مالش کروانے کے بعد وہ زندگی اور موت کی کشمکش کا شکار ہوگیا۔

رام کمار ریاست کرناٹک کے شہر بلاری کا رہائشی ہے جو پیشے کے لحاظ سے گھریلو ملازم ہے۔

رام کمار کا غیر تربیت یافتہ حجام نے مساج کیا جس کے باعث اُس کی گردن میں بل پڑ گیا۔

گھر واپس آنے کے بعد رام کمار بولنے کی صلاحیت سے محروم ہونے لگا اور اسے اپنے بائیں جانب کمزوری محسوس ہونے لگی۔

تکلیف کے باعث رام کمار فوری طور پر ہسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ مساج کی وجہ سے اس کی شریان پھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے اس کے دماغ میں خون کی روانی متاثر ہونے کے باعث سٹروک ہوا ہے۔

ہسپتال میں رام کمار کو بلڈ تِھنرز کے ذریعے مزید خون رکنے سے بچایا گیا جس کے بعد اسے گھر واپس بھیج دیا گیا جہاں اسے مکمل صحت یاب ہونے میں دو مہینے لگ سکتے ہیں۔

اس بارے میں ڈاکٹر سوامی کہتے ہیں کہ ’چاہے حجام ہوں یا کوئی اور، تیزی سے یا بغیر تربیت کے گردن کو موڑنے سے خون کی شریانیں پھٹنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے جان لیوا سٹروک ہو سکتا ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts