حسن نصراللہ کی شہادت ، لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

image

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعظم نجیب میقاتی کے مطابق لبنان میں سرکاری سطح پر 3 روزہ سوگ سوموار سے شروع ہو گا، حسن نصراللہ کی نمازجنازہ اور تدفین کے روز لبنان میں سرکاری دفاتربند رہیں گے۔

اسرائیل کا حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر فضائی حملہ ، حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

عرب  میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے ابھی حسن نصراللہ کی تدفین اورنمازجنازہ کے دن کا اعلان نہیں کیا۔

دوسری جانب حسن نصراللّٰہ کی شہادت پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصراللّٰہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اللّٰہ کی مدد سے آج بھی لبنان دشمن کو پشیمان کر دے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US