ملائیشیا کے وزیراعظم 2 اکتوبر کو پاکستان آئینگے

image

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انورابراہیم 2اکتوبر کو اپنے اولین دورہ پاکستان پر اسلام آباد آئیں گے۔

اپنے 3 روزہ دورے میں ملائیشن وزیراعظم 2 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد اگلے روز 3 اکتوبر کو اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے جس دوران دیگر مصروفیات کے علاوہ ان کی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہونگی۔

چاول کی کم از کم برآمدی قیمت ختم کردی گئی

ذرائع کا کہنا ہے ملائیشیا کے وزیراعظم کی زیادہ مصروفیات وزیراعظم ہائوس میں ہوں گی،اپنی مصروفیات کا شیڈول مکمل کرکے وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم اگلے روز 4 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

یا درہے ملائیشیا کے کسی بھی وزیر اعظم کا یہ دورہ پانچ سال بعد ہورہا ہے، سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US