محمد یوسف کے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر کوچز کیساتھ اختلافات تھے ، اندرونی کہانی

image

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سلیکٹر محمد یوسف کے اختلافات اور مستعفی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کرنے یا نہ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کی کوچز کے ساتھ گرما گرم بحث ہوئی ،چند کھلاڑیوں کی سلیکشن پر کمیٹی نے زور دیا تاہم ایک غیر ملکی کوچ ٹس سے مس نہ ہوئے۔

محمد یوسف قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی

ذرائع نے بتایا کہ کوچ تبدیلیوں کے حق میں نہیں تھے، تسلسل کے خواہشمند تھے لیکن محمد یوسف نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ناقص کارکردگی کے باوجود انہی کھلاڑیوں کو موقع دینے سے اچھا تاثر نہیں جا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ تسلسل اورجلد بازی نہ کرنے کی پالیسی پر زوردیتے رہے، محمد یوسف کامران غلام، زاہد محمود اور محمد علی کو انگلینڈ کیخلاف سیریز میں موقع دینا چاہتے تھے۔

سنتھ جے سوریا کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق عبداللہ شفیق کو آرام دیکر انکی تیکنیک پرکام کرنے کی بات سےکوچ نےاختلاف کیا، سلیکشن معاملات پر تکرار ہوئی، کوچ نے بھی معاملات سے الگ ہونے کی بات کی، معاملہ سنجیدہ ہونے پر محمد یوسف نے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگریز میں ردوبدل پر بھی سلیکٹر،کوچ میں اتفاق نہیں تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US