زائرین عمرہ پرمٹ کے مقررہ وقت سے 4 گھنٹے قبل مکہ مکرمہ میں داخل ہوں، سعودی وزارت حج

image

سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کے لیے پرمٹ کے حصول پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد عمرہ مناسک کی ادائیگی میں سہولت ہے۔

سعودی وزارت حج کے بیان کے مطابق زائرین کو عمرہ پرمٹ کے مقررہ وقت سے 4 گھنٹے قبل مکہ مکرمہ میں داخل ہونا چاہئے۔

امارات ائیرلائنز کی پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی پر پابندی عائد

عمرہ زائرین کو اگر یہ اندیشہ ہو کہ وہ پرمٹ کے وقت پر مکہ نہیں پہنچ سکتے تو انہیں چاہیے کہ وہ اپنا پرمٹ کینسل کرانے کے بعد دوبارہ اپنی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کرالیں۔

وزارت کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پرمٹ کا مقصد زائرین کو رش سے بچانا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US