لائیو سٹریمنگ کے دوران امریکی یوٹیوبر کی سپورٹس کار حادثے کا شکار

image

امریکہ کے ایک یوٹیوبر کی لائیو سٹریم کے دوران دو لاکھ ڈالر مالیت کی سپورٹس کار میک کارن حادثے کا شکار ہو گئی۔

این بی سی نیوز کے مطابق اتوار کو انفلوئینسر اور یوٹیوبر جیک ڈوہرتی بارش کے دوران ڈرائیونگ کر رہے تھے اور وہ لائیو سٹریمنگ کے دوران موبائل فون کو بھی دیکھ رہے تھے۔

20 سالہ جیک ڈوہرتی کے یوٹیوب پر 15 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ وہ اپنے متنازع ویڈیوز اور دولت کی نمائش کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کِک پر پر لائیو سٹریمنگ کر رہے تھے جب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔ اس واقعے کے بعد کِک نے ان کے چینل پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ان کی لائیو سٹریمنگ کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں وہ بارش کے دوران تیز رفتاری سے گاڑی آگے بڑھا رہے ہیں اور ان کے ایک ہاتھ میں موبائل فون بھی ہے۔

جب گاڑی پر ان کا کنٹرول نہیں رہتا تو ان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’نو نو نو‘۔

جیل ڈوہرتی نے حادثے کے بعد ویڈیو کلپس بھی شیئر کیے ہیں جن میں ایک ویڈیو میں وہ مدد مانگتے ہیں۔ ویڈیو میں وہ ایک شخص سے کہتے ہیں کہ وہ ان کے لیے کیمرا پکڑے تاہم وہاں موجود لوگ ان کو کھڑکی سے گھسیٹ لیتے ہیں۔

ویورزنے ان  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ گاڑی میں موجود اپنے کیمرہ مین سے زیادہ اپنے میک لارن کے بارے میں فکر مند دکھائی دے رہے ہیں جو حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے ہسپتال سے بھی ایک ویڈیو شیئر کی جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی تھی۔

حادثے کے وائرل ہونے کے فوراً بعد جیک ڈوہرٹی کا اکاؤنٹ کِک سے غائب ہو گیا ہے۔

سٹریمنگ سروس کے ایک ترجمان نے کہا ہے اس کے پلیٹ فارم کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے جیل ڈوہرتی کے چینل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts