پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، آسٹریلیا نے سکواڈ کا اعلان کر دیا

image

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول سیریز کے لیے کینگروز کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا کے 14 رُکنی سکواڈ میں پیٹ کمنز اور مارکس سٹوئنس نے واپسی کی ہے۔

پیٹ کمنز گزشتہ برس انڈیا میں کھیلے گئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے کھیلیں گے۔

یہ ون ڈے سیریز اگلے برس پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کی آخری سیریز ہوگی۔

سکواڈ میں گلین میکسویل، سٹیو سمتھ سمیت مِچل سٹارک بھی شامل ہیں۔

ٹریوس ہیڈ اور مِچل مارش کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے جس کے باعث انہیں اس سیریز سے رخصت دی گئی ہے۔

پاکستان کے خلاف ون سیریز کے لیے آل راؤنڈر کیمرون گرین کمر کی انجری کی باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

اس سیریز کے لیے آسٹریلیا کے سکواڈ میں پیٹ کمنز (کپتان)، شون ایبٹ، کُوپر کونولی، جیک فریزر مکگرک، ارون ہارڈی، جوش ہیزل وُڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، سٹیو سمتھ، مِچل سٹارک، مارکس سٹوئنس اور ایڈم زیمپا شامل ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو میلبرن، دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts