بھارتی حکومت کا کینیڈا میں موجود اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان

image

بھارتی حکومت نے کینیڈا میں موجود اپنے سفیر، سفارتکاروں اور اہلکاروں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی میڈیا ایجنسی کے مطابق کینیڈین حکام نے بھارتی اہلکاروں کی جانب سے حکومتی معاملات کی جاسوسی کرنے کا دعویٰ کیا، بھارتی وزارت خارجہ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

پاکستان اورچین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط، گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح

دوسری جانب ہندوستان نے پیر کو چھ کینیڈین سفارت کاروں کو بھی ملک بدر کر دیا۔ایک بیان میں، وزارت خارجہ نے ان کینیڈین سفارت کاروں کے نام درج کیے جنہیں ہفتہ، اکتوبر 19، 2024 کی رات 11:59 یا اس سے پہلے ملک چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔

قائم مقام ہائی کمشنر سٹیورٹ راس وہیلر، ڈپٹی ہائی کمشنر پیٹرک ہیبرٹ کے ساتھ فرسٹ سیکرٹریز میری کیتھرین جولی، ایان راس ڈیوڈ ٹریٹس، ایڈم جیمز چوپکا اور پاؤلا اورجویلا نئی دہلی کی طرف سے نکالے گئے سفارت کار ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US