حماس نے یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی

image

حماس نے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے ہم اسرائیل کے ساتھ جنگ کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں،حزب اللہ نے جنگ کیلئے نئے ہتھیار متعارف کروانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

اسرائیلی بمباری سی شہید فلسطینیوں کی لاشیں کتے کھانے لگے

یاد رہے یحییٰ السنوار کو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا تھا۔یحییٰ السنوار کو اسرائیلی فوج گزشتہ ایک برس سے تلاش کر رہی تھی۔

اسرائیلی انٹیلی جنس ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود یحییٰ السنوار تک پہنچنے میں ناکام تھی۔ یحییٰ السنوار کئی فٹ گہرائی میں بنائے گئے سرنگوں میں رہا کرتے تھے۔

غزہ پر بمباری سے 17 فلسطینی شہید ، حماس کے حملے میں اسرائیلی گاڑیاں تباہ ، کئی فوجی ہلاک

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں جھڑپ کے دوران پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US