شمالی غزہ میں القسام بریگیڈ کی فائرنگ ،4اسرائیلی فوجی ہلاک

image

شمالی غزہ میں القسام بریگیڈ کی فائرنگ کے نتیجے میں 4اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

العربیہ کے مطابق ہلاک اسرائیلی فوجی اہلکاروں میں بریگیڈ کمانڈر بھی شامل ہے،اسرائیلی سینئر افسر کی گردن میں حماس اہلکارنے گولی ماری،اسرائیلی فوجی افسر شمالی غزہ میں کسی مقام کا دورہ کررہےتھے۔

بھارت عالمی سطح پر اجرتی قاتلوں کے جتھے میں شامل، دی گارجین کا آرٹیکل

اسرائیلی فوج نے بھی بریگیڈ کمانڈر سمیت 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ،دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بیروت کے ساحلی اسپتال کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت میں اسپتال کے نیچے حزب اللہ کا کیش بنکر موجود ہے ،اسپتال کے ڈائریکٹر نے اسرائیلی دعوؤں کی تردید کر دی۔

ذاتی مفادات کیلئے وفاداریاں بدلنے والوں سے حساب لیں گے، علی امین گنڈا پور

اسپتال ڈائریکٹر نے لبنانی فوج سے اسپتال کا معائنہ کرنے کی اپیل کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US