امریکی صدارتی انتخابات ، مزید 9 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ شروع

image

امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے ٹیکساس سمیت مزید 9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ شروع ہو گئی۔

ٹیکساس کے علاوہ جن دیگر ریاستوں میں ارلی ووٹنگ کا آغاز ہوا ہے ان میں فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، الاسکا، آرکنسا، کولوراڈو، کنیٹیکٹ، ایڈاہو، اور شمالی ڈکوٹا شامل ہیں۔

کاملا ہیرس سے ہارنے کی صورت میں دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

ان ریاستوں میں اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی قطاریں ہیں جو قبل از وقت ووٹ ڈال کر اپنے من پسند امیدوار کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔

صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ حریف کاملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US