تین دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 50 روپے کی کمی

image

لاہور، تین دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 50 روپے کی کمی ہو گئی، انڈوں کی قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا۔

گزشتہ دو دنوں میں مرغی کا گوشت  36 روپے فی کلو سستا ہوا، مرغی کا گوشت آج مزید 14 روپے سستا ہو گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 519 روپے مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

سرکاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا پلان تیار

تین دن میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 35 روپے کی کمی ہوئی ہے،آج فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

زندہ برائلرمرغی کی پرچون قیمت 358 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 344 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 317 روپے تک پہنچ گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US