سلمان اکرم راجہ کے استعفے سے متعلق اہم خبر آگئی

image

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا، پارٹی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے خود پر ہونے والی تنقیدکی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔

پارٹی ذرائع نے بتایاکہ سلمان اکرم راجہ چاہتے تھے احتجاج میں ناکامی کی ذمہ داری ان پر نہ ڈالی جائے تاہم پارٹی رہنماؤں نے مرکزی قیادت کو احتجاج ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مشال یوسفزئی کی ایک بار پھر کابینہ سے چھٹی کرادی اور انہیں معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

مشعال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کی بنیاد پر مجھے ڈی نوٹیفائی کیا گیا، اپنے بیان میں مشعال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے وفا نبھائی اور ڈی چوک پہنچیں۔

24 نومبر کو بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے بھیجا گیا، بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کو کارکنان کے نام 20 سیکنڈ کی ویڈیو بنانے کا کہا، بانی پی ٹی آئی نے کسی اور کی مرضی پر ویڈیو بنانے سے انکار کر دیا، انہوں نے سارا اختیار بشریٰ بی بی کو دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow