عمران خان کی رہائی سے متعلق علیمہ خان کے بیان پر بیرسٹر گوہر کا ردعمل

image

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق ان کی بہن علیمہ خان کے دعووں کو مسترد کر دیا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا 24 نومبر یا اس سے قبل حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

پارٹی چیئرمین نے کہا کہ حکومت سےبانی پی ٹی آئی سے ملاقات پرکوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نےکبھی بھی بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کاوعدہ نہیں کیا، دھرناختم کرنے کے بدلے بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کی بات غلط ہے۔

واضح رہے کہ علیمہ خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قافلے پہنچ گئے تو حکومت دباؤ کا شکار ہو گئی تھی، حکومت نے دباؤ میں آکر بیرسٹر گوہرکو عمران خان سے ملاقات کے لیےجیل بھجوایا اور کہا تھا انہیں 20 دن کے اندر رہا کر دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow