کرم کے خار کلی اور بالش خیل میں 2 مورچے مسمار

image

امن معاہدے کے تحت ضلع کرم میں قبائل کے مورچوں کو مسمار کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں قبائل کے 2 مورچے مسمار کر دیئے گئے ، خارکلی اور بالش خیل میں پولیس کی موجودگی میں فریقین کا ایک ایک بنکر گرا دیا گیا۔ معاہدے کے 14 نکات میں بنکرز کی مسماری بھی شامل تھی، تمام نکات پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔

ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنیوالے 5 ملزمان کی شناخت ہو گئی ، سروں کی قیمت مقرر کرنیکا فیصلہ

خیال رہے کہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں کرم میں بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ شق فریقین کے درمیان معاہدے میں بھی شامل کی گئی تھی۔

دوسری جانب ٹل سے پاراچنار تک مرکزی شاہراہ 100 روز سے ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے، جس سے علاقے کے لوگوں کو غذائی بحڑان کا سامنا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US