کرسٹیانو رونالڈو کی اپنے یوٹیوب چینل پر پیڈل پی ون فائنل کی لائیو سٹریمنگ

image
کرسٹیانو رونالڈو ریاض سیزن کے تحت کھیلے جانے والے پریمیئر پیڈل P1 ٹورنامنٹ کے فائنلز اپنے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کریں گے۔

عرب نیوز کے مطابق رونالڈو کسی بھی نئے کھیل کی ہمیشہ حمایت کرتے ہیں اور اس ایونٹ میں دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں لہذا یہ لائیو سٹریمنگ پیڈل کی ترقی میں رونالڈو کے تعاون کا اظہار ہے۔

ٹینس اور سکواش کا امتزاج سمجھا جانے والا کھیل پیڈل تیزی سے مقبول ہونے والا ریکیٹ سپورٹ ہے۔

حالیہ برسوں میں یہ کھیل خاص طور پر یورپ، لاطینی امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں مقبول ہوا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل  کے74 ملین سے زائد فالوورز ہیں،130 سے زیادہ ممالک میں سٹریمنگ کی سہولت دستیاب ہو گی جس کے باعث لاکھوں شائقین دلچسپ مقابلہ  براہ راست دیکھ سکیں گے۔

رونالڈو اس کھیل کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ فوٹو ریاض سیزن

رونالڈو نے ریاض سیزن پریمیئر پیڈل P1 ٹورنامنٹ کے مقابلے دیکھنے کے علاوہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی، یہ اقدام رونالڈو کے پیڈل کھیل کے فروغ میں بڑھتے ہوئے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اس کھیل کو بین الاقوامی سطح پر مقبول بنانے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

ٹینس، سکواش کی طرح کا کھیل پیڈل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ فوٹو ریاض سیزن

یہ ایونٹ ریاض سیزن کا حصہ ہے جو سعودی عرب میں کھیلوں اور تفریح کے سب سے بڑے ایونٹس میں سے ہے۔

لائیو سٹریمنگ پیر کو سعودی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہو گی جو پیڈل کے مداحوں میں اضافہ کرے گی اور اسے بین الاقوامی توجہ دلائے گی۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts