شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 16 شدت پسند ہلاک

image
پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاکستان افغانستان سرحد پر دراندازی کرنے والے 16 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ’22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب خوارج نے پاکستان افغانستان سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کی۔‘

 ’ان کا سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد 16 شدت پسندوں کو ہلاک کر کے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔‘

مزید کہا گیا کہ ’پاکستان افغانستان کی عبوری حکومت کو مسلسل کہہ رہا ہے کہ وہ اپنی طرف بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائیں۔ عبوری حکومت سے توقع ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے گی اور پاکستان میں دہشت گردی کے لیے شدت پسندوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گی۔‘

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts