ایران پراسرائیلی حملے پر امریکا نے وضاحت پیش کردی

image

امریکا نے واضح کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی ہے۔ جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کرتے ہوئے جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملہ کر دیا ہے، ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

اسرائیلی فوجی عہدیدار کے مطابق اسرائیل جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا۔

ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے، اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں، ہماری ترجیح خطے میں امریکی افواج کا تحفظ ہے، اسرائیل نے ہم سے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی اپنے دفاع کے لیے ضروری تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکی مفادات یا اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

دوسری جانب امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US