ایران کا اسرائیل پر 100 ڈرونز سے بڑا جوابی حملہ، نتین یاہو محفوظ مقام کی جانب روانہ

image

ایران نے اسرائیل پر اسرائیل پر 100 ڈرونز سے جوابی حملہ کر دیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے 100سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب فائر کیے، ایران کے ڈرون عراق اور شام کی فضائی حدود سے گزرتے دیکھے گئے ،آئندہ چند گھنٹے مشکل ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی حملے سے قبل ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ ہو گیا ، نتین یاہو کے سرکاری طیارے ’ونگ آف زاین‘ نے بن گورین ایئرپورٹ سے اڑان بھری۔

اسرائیل نے اپنے لئے تلخ اور تکلیف دہ انجام تیار کر لیا ، سخت سزا دینگے ، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کی جانب سے جوابی بیلسٹک حملوں کے خدشے پر اسرائیل میں ہائی الرٹ ہے۔

اسرائیل میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے ، حکومت نے شہریوں کو بم شیلٹرز کے قریب رہنے کا مشورہ دیا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US