اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیب اور تبریز ایئرپورٹ پر بڑا حملہ

image

اسرائیل نے ایران کے صوبہ اصفہان میں واقع جوہری تنصیب نطنز اور صوبہ مشرقی آذربائیجان میں واقع تبریز ایئرپورٹ پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے نطنز میں یورینیم افزودگی کے زیر زمین مرکز پر ایک اور تازہ حملہ کیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق چند لمحے قبل، صہیونی حکومت نے ایک بار پھر نطنز کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم نے کہا ہے کہ نطنز میں زیرِ زمین یورینیم افزودگی کے مرکز پر اسرائیلی فضائی حملوں سے زیادہ تر نقصان سطح زمین پر ہوا ہے۔ تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا کہ ’زیادہ تر نقصان زمین کی سطح پر ہوا ہے، یورینیم افزودگی کے لیے استعمال ہونے والے زیر زمین سینٹری فیوجز کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا‘۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے تازہ کارروائی میں صوبہ مشرقی آذربائیجان میں واقع تبریز ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے، حملے کے بعد ایئرپورٹ میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ مہر نیوز ایجنسی نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں مشرقی آذربائیجان صوبے میں واقع تبریز ایئرپورٹ سے آگ اور دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US