اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر

image

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مندوب عاصم افتخار احمد نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل کی ایران کے خلاف ’بلاجواز اور غیرقانونی‘ جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایران سے متعلق قومی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران اپنے دفاع میں حملے کا حق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اظہار یکجہتی میں اپنے برادر بھائی ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستانی سفیر نے حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حملہ کر کے جمہوریہ ایران کی خودمختاری و علاقائی سالمیت اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس کھلی اشتعال انگیزی کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے جو امن و سلامتی کے علاوہ پورے خطے اور دیگر علاقوں کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

اسرائیل نے جمعے کی علی الصبح ایران پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت دیگر اعلٰی عہدیدار اور سائنسدان ہلاک ہوئے۔

ایران نے جمعے کی رات کو جوابی حملے میں اسرائیل پر متعدد میزائل جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہوئے جبکہ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US