شمالی کوریا نے اسرائیل کو کینسر قرار دے دیا

image

شمالی کوریا کی جانب سے اسرائیل کو دنیا کے لیے کینسر قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ امریکا اور یہودیوں کو عالمی امن تباہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے غیرقانونی اور انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے خطے میں نئی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس کے اثرات عالمی امن کو تباہ کرسکتے ہیں۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے بیان میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی قوتیں اور ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ جنگ کے حامیوں کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US