کراچی: سپر ہائی وے میں فائرنگ، 17 سالہ نوجوان جاں بحق

image

کراچی میں سپر ہائی وے صنعتی ایریا میں فائرنگ کے واقعے میں سترہ سالہ نوجوان اخلاق جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول پیدل جا رہا تھا کہ نا معلوم ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول اخلاق کو تین گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اخلاق سہراب گوٹھ کا رہائشی اور مقامی فیکٹری میں ملازم تھا۔ اخلاق کا آبائی تعلق گھوٹکی سے ہے اور وہ کراچی میں اپنے چچا کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس نے واقعے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow