کراچی ، لیاری میں پولیس کی کاروائی ، رحمان ڈکیت کا بیٹا گرفتار

image

ایس ایس پی سٹی کے مطابق لیاری کلا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عبدالرحمن بلوچ عرف رحمان ڈکیت کے بیٹے سلطان کو گرفتار کرلیا.

ایس ایس پی سٹی عارف عزیزکے مطابق ملزم سلطان کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، ملزم کے قبضے سے کرسٹل نامی منشیات برآمد ہوئی ہے ، عارف عزیز کے مطابق ملزم عادی جرائم پیشہ ہے، پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts