بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست: ’فہیم اشرف، یہ کیا کر دیا؟‘

بنگلہ دیش نے پاکستان کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ایک سنسنی خیز میچ کے بعد آٹھ رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔
فہیم اشرف
Getty Images

بنگلہ دیش نے پاکستان کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ایک سنسنی خیز میچ کے بعد آٹھ رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں کھیلے گئے میچ میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور پہلے چھ بلے بازوں میں سے کوئی بھی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکا۔

پاکستان کے پہلے چھ بلے بازوں کا سکور بالترتیب8، 1، 0، 9، 0، 0 رہا اور ایک موقع پاکستان کے چھ کھلاڑی صرف 30 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

faheem ashraf
Getty Images

آلراؤنڈر فہیم اشرف کی نصف سنچری، عباس آفریدی اور احمد دانیال کی جارحانہ بیٹنگ نے پاکستانی مداحوں کیامیدوں میں اضافہ تو کیا لیکن بنگلہ دیش ناقص فیلڈنگ کے باوجود پاکستان کو آٹھ رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن کے دور کی پہلی سیریز شکست ہے جنھوں نے اس سال عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستانی بلے بازوں سے جارحانہ کھیل کھیلنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سے قبل، مئی اور جون میں میں دونوں ملکوں کے بیچ ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے 3-0 سے فتح حاصل کی تھی اور اس سیریز کا خاصا پاکستان کی جارحانہ بیٹنگ ہی رہی تھی۔

shoriful
Getty Images

ماہرین اور صارفین اب یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ آیا پاکستان کی بیٹنگ حکمتِ عملی تمام پچز اور کنڈیشنز پر ایک جیسی ہونی چاہیے یا اس حوالے سے موقع کے اعتبار سے تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

ہیسن نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میرپور کے شیرِ بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم کی پچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے 'ناقابلِ قبول' قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ 'یہ پچ کسی کے لیے بھی آئیڈیل نہیں ہے۔ ٹیمیں ایشیا کپ ں یا ورلڈ کپ کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔ ہمارے بلے بازوں نے کچھ ایسے فیصلے لیے جن کا کوئی جواز نہیں تھا لیکن یہ پچ بین الاقوامی معیار کی نہیں تھی۔'

پاکستان کی ٹیم نے آج ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ فہیم اشرف کو اپنے پہلے ہی اوور میں کامیابی حاصل ہوئی تھی اور ایک موقع پر بنگلہ دیش کے 28 رنز پر چار آؤٹ ہو چکے تھے۔

پاور پلے کے اختتام تک پاکستان کا پلڑہ بھاری تھا اور بنگلہ دیش کے آؤٹ ہونے والے چار کھلاڑیوں میں دونوں اوپنرز کے علاوہ کپتان لٹن داس بھی شامل تھے جنھیں سلمان مرزا نے آؤٹ کیا تھا۔

یہاں بنگلہ دیشی بیٹنگ کو سنبھالنے میں مہدی حسن اور ذاکر علی نے اہم کردار ادا کیا۔ ذاکر علی نے پانچ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 55 رنزبنائے جبکہ مہدی حسن نے 33 کی اننگز کھیلی۔

ذاکر علی کو شاندار نصف سنچری کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا اور یوں بنگلہ دیش کی ٹیم نے 20 اوورز میں 133 رنز بنا لیے جو اس دشوار پچ پر ایک اچھا سکور ثابت ہوا۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، احمد دانیال اور عباس آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ادھر بنگلہ دیش کی جانب سے شریف اسلام نے تین جبکہ مہدی حسن اور تنظیم حسن ثاقب نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ دوسری مرتبہ ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی ہو۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’فہیم اشرف نے ہیرو بننے کا موقع گنوا دیا، پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف میچ نہ جتوا سکے۔‘

فہد نامی صارف نے لکھا کہ ’اوہ یار فہیم اشرف یہ کیا کر دیا۔۔۔ اتنا اچھا میچ بنا کر اخر میی وکٹ دے دی۔‘

صحافی رضوان علی نے لکھا کہ ’مائیک ہیسن اور سلمان علی آغا سے بہتر الیون کھلانے کی امید تھی۔ نہ سفیان مقیم، نہ صاحبزادہ فرحان ان پچز پر سمجھ سے بالاتر ہے، یہ پاکستانی ٹی 20 کرکٹ کے لیے ایک سیاہ دن ہے۔

کمنٹیٹر عاطف نواز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں میچ کا خلاصہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بنگلہ دیش نے پاکستانی بلے بازوں کو اپنے زخم چاٹنے پر مجبور کر دیا۔‘


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow