کراچی: انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل 2025 کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنیں طالبات کے نام

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ (سال دوم) سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا تینوں پوزیشنیں طالبات نے اپنے نام کرلیں۔

چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کے مطابق پہلی پوزیشن بحریہ کالج کارساز کی فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد نے 1100 میں سے 1021 نمبر لے کر اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔

دوسری پوزیشن بھی بحریہ کالج کارساز کی منزہ خان بنت مبشر حسن نے 1016 نمبر اور اے ون گریڈ کے ساتھ لی، جبکہ تیسری پوزیشن کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کی انوشہ نوید بنت نوید سرور نے 1015 نمبر کے ساتھ حاصل کی۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد کے مطابق، پری میڈیکل گروپ میں 28,259 امیدوار رجسٹر ہوئے جن میں سے 27,323 شریک ہوئے اور 15,572 کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا تناسب 56.99 فیصد رہا۔

گریڈز کی تقسیم کے مطابق 1,998 امیدوار اے ون گریڈ، 3,471 اے گریڈ، 4,070 بی گریڈ، 4,095 سی گریڈ، 1,878 ڈی گریڈ اور 60 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US