احد رضا میر کا شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان

image

پاکستانی اداکار احد رضا میر نے اگلے سال شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران مداحوں نے اداکار سے مختلف سوالات کیے جن کے جواب دیتے ہوئے احد رضا میر نے بتایا کہ وہ اگلے سال کچھ عرصے کے لیے انڈسٹری سے مکمل طور پر دور رہیں گے۔

احد رضا میر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کو پہلے ہی اپنے فیصلے سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اس کے لیے تیار رہیں۔ اداکار کے مطابق وہ اس دوران منظرِ عام سے بھی غائب رہیں گے اور اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بریک کے دوران ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بند رہے گا اور وہ اس فیصلے کو عارضی ریٹائرمنٹ قرار دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US