عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو سے بہتر کر کے سی ڈبل اے ون کر دی ہے جبکہ کریڈٹ آؤٹ لک کو مثبت سے مستحکم کر دیا گیا ہے۔
موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحات اس اپ گریڈ کی بنیادی وجوہات ہیں۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ توقع ہے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا تاہم ملک کو اب بھی سرکاری شراکت داروں کے تعاون کی ضرورت رہے گی۔