حج 2026ء کے عازمین کی درخواستیں جمع کرنے کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو کھلی رہیں گی
بینک دولت پاکستان نے حج 2026ء کے عازمین کو درخواست فارم جمع کرانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی مجاز برانچیں ہفتہ 16 اگست 2025ء کو صبح 9 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک کھلی رکھیں۔