پاکستان اور انڈیا کے درمیان کیا چل رہا ہے، ہم ہر روز نظر رکھتے ہیں: مارکو روبیو

image
امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ’ہم ہر روز نظر رکھتے ہیں کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کیا چل رہا ہے کیونکہ جنگ بندی بہت جلد ختم ہو سکتی ہے۔‘

این بی سی کے ٹاک شو ’میٹ دی پریس‘ میں روس یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی پر بھی بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جنگ بندی کا واحد طریقہ یہ ہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے پر فائرنگ بند کرنے پر راضی ہوجائیں۔ اور روسی ابھی اس پر راضی نہیں ہوئے ہیں۔ اس سے آگے میں یہ کہوں گا کہ جنگ بندی کی پیچیدگیوں میں سے ایک اسے برقرار رکھنا ہے، جو کہ بہت مشکل ہے۔ میرا مطلب ہے کہ ہم روزانہ اس بات پر نظر رکھتے ہیں کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کیا ہو رہا ہے۔‘

وزیر خارجہ نے کہا کہ ’جنگ بندی بہت تیزی سے ٹوٹ سکتی ہے، خاص طور پر ساڑھے تین سال کی جنگ کے بعد (یوکرین میں) جیسا کہ ہم اس وقت سامنا کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد مستقل جنگ بندی نہیں ہے بلکہ مستقل امن معاہدہ ہے تاکہ مستقبل میں بھی جنگ نہ ہو۔‘

فاکس بزنس کے ساتھ ایک الگ انٹرویو میں روبیو نے ایک بار پھر انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازع کا ذکر کیا جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں اور ہمیں ایک ایسے صدر کا شکر گزار ہونا چاہیے جس نے امن کے حصول کو اپنی انتظامیہ کی ترجیح بنایا ہے۔ ہم نے اسے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں دیکھا ہے، ہم نے اسے انڈیا اور پاکستان میں دیکھا ہے۔ ہم نے اسے روانڈا اور ڈی آر سی میں دیکھا ہے۔ اور ہم دنیا میں امن لانے کے لیے کسی بھی موقعے کی تلاش جاری رکھیں گے۔‘

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US