حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اختیارات بڑھا دیے

image

وزارت داخلہ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اختیارات میں اضافہ کر تے ہوئے اسے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مزید کارروائی کا اختیار دے دیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق اب سائبر کرائمز بھی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے دائرہ کار میں شامل ہوں گے۔ جعلی یا غلط معلومات پھیلانے اور غلط معلومات کے ذریعے سوشل میڈیا سے پیسہ کمانے والے بھی زد میں آئیں گے۔

این سی سی آئی اے کو سائبر دہشت گردی، الیکٹرانک فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی اور آن لائن گرومنگ جیسے جرائم کی تحقیقات کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں شناختی معلومات کے غیر مجاز استعمال، سم کارڈز کے غیر قانونی اجراء اور سائبر لالچ کے ذریعے بچوں کے استحصال کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جا سکے گی۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی بچوں کے جنسی استحصال اور سائبر لالچ کی تحقیقات بھی کرے گی اور اغوا، اسمگلنگ یا بچوں کی ٹریفکنگ میں انفارمیشن سسٹم کے استعمال پر بھی سزا دے گی۔

ترمیمی فیصلے کا مقصد ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز کی روک تھام اور مؤثر قانونی کارروائی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US