سونے اورچاندی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

image

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں آج ہفتے کے روز سونے کی قیمتوں میں بہت بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3447 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 400روپے فی تولہ ہوگئی۔

مقامی سطح پر سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 2908 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 747روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 81 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 202روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 69 روپے کے اضافے سے سے 3 ہزار 602 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US