صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں سیلابی صورتحال سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق دریائے چناب، راوی اور ستلج کے مختلف مقامات پر پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 1 لاکھ 61 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے، خانکی پر 2 لاکھ 3 ہزار، ہیڈ قادرآباد پر 1 لاکھ 60 ہزار اور چنیوٹ پل پر 4 لاکھ 18 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔ ریواز پل پر پانی کی سطح خطرناک حد 526 فٹ کے قریب پہنچ چکی ہے اور اس وقت 523.6 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
تر یموں کے مقام پر 1 لاکھ 45 ہزار، جسڑ پر 91 ہزار، جبکہ راوی سائفن پر 1 لاکھ 14 ہزار کیوسک پانی بہہ رہا ہے۔ اسی طرح دریائے ستلج میں بلوکی پر 2 لاکھ 23 ہزار، سدھنائی پر 3 لاکھ 47 ہزار، گنڈا سنگھ پر 2 لاکھ 53 ہزار اور سلیمانکی کے مقام پر 1 لاکھ 54 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلع وہاڑی میں ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد 63 ہزار 262 اور اخراج 62 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔