دریائےسندھ میں سیلاب کا خدشہ : جمعرات سے 6 سے 7 لاکھ کیوسک پانی پہنچنے کا امکان

image

دریائےسندھ میں سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ، سندھ میں جمعرات سے پانی کا بہاؤ 6 سے 7 لاکھ کیوسک سطح پہنچنے کا امکان ہے۔

سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق گڈو بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 369,649 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 354,224 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح سکھر بیراج پر بھی کچھ اضافے کے ساتھ اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 300,575 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 250,875 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ اطلاعات کے مطابق کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد ابھی بھی 266804 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 237999 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ تریموں میں پانی کے بہاؤ میں 13109 کمی کے بعد آمد و اخراج 385911 کیوسک ریکارڈ کیا گیاہے۔

اسی طرح پنجند میں پانی کی آمد 182107 کیوسک جبکہ اخراج 169207 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سندھ میں سیلابی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے ہر ممکن اقدامات کے لیے تیار ہیں.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US