شاہوانی اسٹیڈیم بم دھماکے کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ بار کا عدالتی بائیکاٹ

image

بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے شاہوانی اسٹیڈیم کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے پر ہونے والے بم دھماکے کے خلاف آج بلوچستان بھر کی عدالتوں میں بائیکاٹ جاری ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کےصدراور کابینہ نے مشترکہ بیان میں بی این پی کے جلسے پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ دہشت گردی کا واقعہ نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنا بلکہ امن دشمن عناصر کی گھناؤنی سازش اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شہداء کے بلندیٔ درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعاگو ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کرتے ہیں۔

مزید برآں، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فی الفور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ حکمت عملی اختیار کی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US