موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں اضافہ، حجم 17.83 ملین یونٹس رہا

image

موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹاپ لائن ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے جولائی تک کی مدت میں ملک میں 18.95 ملین یونٹس موبائل فونز کی پیداوار ریکارڈ کی گئی، گزشتہ برس اس مدت میں ملک میں 17.83 ملین یونٹس موبائلز کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح جاری کیلنڈر سال کے پہلے سات ماہ میں 1.03 ملین یونٹس موبائل فونز کی درآمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اس مدت میں ایک ملین تھی۔ جولائی میں درآمدی موبائل یونٹس کی تعداد 0.17 ملین اور مقامی تیار کردہ موبائل فونز کی تعداد 3.59 ملین یونٹس ریکارڈ کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US