بینک آف خیبر نے ماسٹر ڈیبٹ کارڈ پورٹ فولیو متعارف کروادیا

image

بینک آف خیبر نے اپنے ماسٹر ڈیبٹ کارڈ پورٹ فولیو کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

بینک آف خیبر کا نیا پورٹ پولیو بینک آف خیبر کی ریٹیل اور ڈیجیٹل بینکنگ حکمت عملی میں ایک سنگ میل اضافہ ہے۔ ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈ پورٹ فولیو میں کلاسک، گولڈ اور پلاٹینم کے درجے شامل ہیں، جو صارفین کی روزمرہ ضروریات کے مطابق محفوظ، آسان اور دنیا بھر میں قابلِ قبول ادائیگی کی جدید سہولیات فراہم کرتے ہیں، ماسٹر کارڈ متعارف تقریب میں بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن رضا، بینک کی اعلی انتظامیہ اور ماسٹر کارڈ پاکستان اور افغانستان کے کنٹری منیجر ارسلان خان شریک ہوئے۔

بینک آف خیبر ماسٹر ڈیبٹ کارڈ کے باضابطہ آغاز کی علامت تھا۔ اس موقع پر اس منصوبے کی تکمیل میں تعاون کرنے والے شراکت دار اداروں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او حسن رضا نے کہاکہ ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈ کا آغازہمارے صارفین کے لیے سہولت، تحفظ اور عالمی سطح پر تجارت کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

ماسٹر کارڈ کے ساتھ یہ شراکت داری اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ بینک آف خیبر اپنے صارفین کو دنیا کی جدید ترین مالیاتی سہولیات فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر کو مزید تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر ماسٹر کارڈ پاکستان اور افغانستان کے کنٹری منیجر ارسلان خان نے کہاکہ ہم بینک آف خیبر کے ساتھ اس شاندار شراکت داری پر بے حد خوش ہیں۔

یہ اقدام نہ صرف پاکستان میں مالی شمولیت کی نئی راہیں ہموار کرے گا بلکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ بینک آف خیبر اس وقت 7 لاکھ 19 ہزار اکانٹ ہولڈرز کو خدمات فراہم کر رہا ہے جبکہ ڈیجیٹل بینکنگ ایپ کے صارفین کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ یہ شاندار اعداد و شمار نہ صرف بینک کی مارکیٹ میں مستحکم حیثیت کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ ماسٹر کارڈ کے ساتھ اس اہم شراکت داری کے ذریعے ترقی کے امکانات کو بھی واضح کرتے ہیں۔

بینک آف خیبر کا قیام1991 میں ہوا جو حکومتِ خیبر پختونخوا کی ملکیت ہے اور آج ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں اسلامی اور روایتی بینکاری خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ڈیجیٹل جدت، مالی شمولیت اور صارفین کو جدید بینکاری سہولتوں سے بااختیار بنانا بینک کے بنیادی اہداف ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US