ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو واچ لسٹ سے نکال دیا

image

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو واچ لسٹ سے نکال کر کلیئر قرار دے دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستانی کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں بلا رکاوٹ حصہ لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2024 میں پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا کیونکہ پاکستان کا اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن کی چند بنیادی شرائط پوری نہیں کر رہا تھا۔

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو جنوری 2025 تک اصلاحات کی ڈیڈ لائن دی تھی اور کہا تھا کہ عمل نا ہونے کی صورت میں کھلاڑیوں کو کھیلنے سے روکا جاسکتا ہے اور عالمی مقابلوں میں پاکستان کی شمولیت بھی روکی جاسکتی تھی۔

پاکستان نے بروقت اقدامات کیے جن میں قانونی ترامیم، پالیسیوں کی ہم آہنگی، ٹیسٹ ڈسٹری بیوشن پلان کی بہتری، نتیجہ منیجمنٹ نظام کی مضبوطی اور سماعت پینل کی تشکیل شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US