پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا ساؤتھ افریقہ کو 256 رنز کا ہدف

image

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ساؤتھ افریقہ کو پہلے 50 اوورز کے ون ڈے انٹرنیشنل میں 256 رنز کا ہدف دے دیا۔

آج قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 255 اور فور کا ٹوٹل کیا۔ سدرا امین جو نمبر تین پہ بیٹنگ کرنے آئیں اس نے 121 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

اوپنر منیبہ علی نے 76 رنز کی اچھی باری کھیلی. سدرا نے 150 گیندوں پر 12 چوکے لگائے جبکہ منیبہ نے 11 چوکے لگائے اور دونوں نے مل کر اپنے 47 رنز کی شراکت کی۔

نئی اوپنر شوال ذوالفقار کوئی رن بنائے بغیر دوسرے اوور میں ہی آؤٹ ہوگئی تھیں۔ آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے بھی صرف 34 گیندوں پہ 33 رن بنائے۔

پاکستان خواتین کی ٹیم یہ سیریز آئی سی سی ومنز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے کھیل رہا ہے. آئی سی سی ومنز ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 29 ستمبر سے منعقد ہوگا اور پاکستان اپنے سارے میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US