بھارتی کرکٹ بورڈ نے منگل کو اعلان کیا کہ اپولو ٹائرز اب ٹیم کے نئے سپانسر ہوں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپولو ٹائرز کو ٹیم کٹ پر اپنا لوگو لگانے کے لیے 65 ملین یو ایس ڈالرز کی ڈھائی سال کی ڈیل کی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کو مجبوراً نئے سپانسر کی تلاش کرنی پڑی جب بھارتی حکومت نے حالیہ ایک قانون نکالا جس کے تحت کوئی بھی گیملنگ، بیٹنگ، شراب، تمباکو نوشی یا آن لائن منی گیمنگ کی کمپنیز کو سپانسرشپ کرنے سے روک دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا پہلے ڈریم 11 آن لائن گیمنگ کمپنی سے معاہدہ تھا جس کے تحت ان کو 44 ملین ڈالرز کی سپانسرشپ ملی تھی. نئی سپانسرشپ ڈیل سے بھارتی بورڈ تقریباً 21 ملین ڈالرز کما کر امیر ہوگیا۔