ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر

image

ٹوکیو میں ہونے والے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

فائنل مقابلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 میٹر کی، دوسری کوشش فاؤل ہوگئی جبکہ ان کی تیسری تھرو 82.75 میٹر کی تھی۔ تاہم چوتھی تھرو بھی فاؤل قرار پانے کے بعد وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

قوانین کے مطابق ابتدائی مرحلے کے بعد صرف ٹاپ ایتھلیٹس کو مزید تھروز کا موقع دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 83.65 میٹر کی پھینکی جبکہ ان کے ہم وطن سچن یادیو نے پہلی باری میں ہی 86.29 میٹر کی تھرو کی۔

یاد رہے کہ گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ براہ راست فائنل میں جگہ بنائی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US