ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا جو بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کرلیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے تھے۔