ٹک ٹاکر حکیم شہزاد بڑی مصیبت میں! عدالت نے وارنٹ گرفتاری کیوں جاری کیے؟

image

ڈرگ کورٹ میں ادویات کی غیر قانونی تشہیر کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور نوید رانا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو حکم دیا ہے کہ حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے 24 ستمبر کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ حکیم شہزاد کے خلاف ادویات کی غیر قانونی تشہیر پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ حکیم شہزاد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصاً ٹک ٹاک پر اپنی وڈیوز کے ذریعے مختلف ادویات اور نسخوں کی تشہیر کرتے رہے ہیں جس پر قانونی کارروائی کا آغاز ہوا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر مصدقہ ادویات کی تشہیر عوامی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اسی وجہ سے عدالت نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے حکیم شہزاد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US